دھرم شالہ۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے ہندوستان کے خلاف سیریز کو درمیان میں ہی منسوخ کرنے کے بعد پیدا شدہ بحران پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران کا ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ تنہا ذمہ دار ہے۔ ہولڈنگ نے اس ضمن میں کہا کہ بورڈ کے انتظامیہ نے بہتر اور موثر صلاحیتوں کے فقدان کی وجہ سے اس طرح کے حالات پیدا ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ کئی برسوں سے ویسٹ انڈیز کرکٹ جدوجہد کررہی ہے۔ ہولڈنگ کا ماننا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ میں سب کچھ بہتر ہوجائے گا بشرطیکہ انتظامیہ میں سب کچھ بہتر ہو۔ 60 سالہ ہولڈنگ نے مارلون سامیوئلس کی سیریز میں دوسری سنچری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔