موبائیل فون کا سرقہ کرنے والے دو طلباء گرفتار

حیدرآباد ۔ /17 مارچ (سیاست نیوز) توجہ ہٹاکر قیمتی موبائیل فون کا سرقہ کرنے والے دو طلباء کو چادر گھاٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ احمد منیر علی ساکن غازی بنڈہ اپنے ساتھی 21 سالہ مستجب الدین یاسر ساکن جہاں نما وٹے پلی فلک نما نے ایک طالب علم موہیت بہیتی کا قیمتی سیمسینگ گیلاکسی نوٹ موبائیل فون فروخت کرنے کا OLX ویب سائیٹ پر دیکھنے کے بعد سے بذریعہ فون ربط پیدا کیا اور خریدنے کے بہانے چادھرگھاٹ کی ایک ہوٹل میں طلب کیا اور بعد ازاں وہ توجہ ہٹاکر اس کا موبائیل فون لیکر فرار ہوگیا ۔ موہیت نے اس سلسلے میں چادرگھاٹ پولیس سے ایک شکایت درج کروائی تھی جس پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ پولیس نے مذکورہ نوجوانوں کا پتہ لگاتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے سیمسنگ گیالکسی نوٹ موبائل فون اور 11 ہزار نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ سابق میں بھی منیر علی اور مستجب الدین یاسر نے انیل کمار نامی شخص کو او ایل ایکس پر اس کا اشتہار دیکھ کر توجہ ہٹار موبائیل فون کا سرقہ کرلیا تھا ۔ اس سلسلے میں چادر گھاٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ۔