حیدرآباد۔25مئی ( سیاست نیوز) کندوکور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں موبائیل فون کی چارجنگ کے دوران برقی تار کی زد میںآکر ایک مزدور فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48سالہ پی سرپنچ ساکن کندوکور جس کا آبائی مقام اڈیشہ ہے آج صبح اپنے موبائیل فون کو چارج کرنے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ سرپنچ کو مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دیا اور بتایا کہ برقی شاک کے سبب اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔ کندوکور پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔