موبائیل فون اور موٹر سائیکل سرقہ کرنے پر تین افراد گرفتار

حیدرآباد۔/14 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس نے موبائیل فونس اور موٹر سیکل سرقہ کرلنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق علاقہ ٹولی چوکی کے ساکنان 25 سالہ سید احمد حسین، 25 سالہ عمران خاں اور 27 سالہ عامر کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مسروقہ 8 قیمتی سیل فون اور ایک موٹر سیکل کو ضبط کرلیا۔ حکیم پیٹ کے علاقہ میں یہ عادی سارق سرقہ کی وارداتیں کرتے تھے۔ مکانات میں مکینوں کی غیر موجودگی اور ایسے افراد کے قبضہ سے یہ لوگ سیل فون کا سرقہ کرتے تھے جو حالت نیند میں ہوتے۔ پولیس کے مطابق عمران عادی سارق ہے اور ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف 4 مقدمات درج ہیں۔