مواضعات کی ترقی کیلئے 10 کروڑ روپئے فنڈس کا مطالبہ

محبوب نگر 16 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رادھا امر میونسپل چیر پرسن محبوب نگر نے بتایا کہ محبوب نگر میونسپلٹی کو درپیش مسائل پر مشتمل تفصیلی یادداشت ریاستی چیف منسٹر کے سی آر کو پیش کردی گئی ہے۔ ہفتہ کے دن حیدرآباد میں میونسپل کمشنرس اور چیر پرسن کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر سے ملاقات کریت ہوئے محبوب نگر بلدیہ میں اطراف کے موضاعت کے انضمام کردہ علاقوں کی ترقی کیلئے 10 کروڑ روپئے فنڈز کی منظوری ‘بڑھتی آبادی کے پیش نظر مسائل کے حل کیلئے مزدوروں کے تقررات کا مطالبہ کیا گیا۔ میونسپل چیر پرسن کو ایک لاکھ اور کمشنر کو پچاس ہزار تک کے کاموں کیلئے اختیار اور بغیر ٹنڈر کے 5 لاکھ کی حد تک کے کاموں کے حوالگی کے اختیارات کا مطالبہ کیا گیا سیانیٹیشن کے کاموں کیلئے ٹریکٹرس اور جے سی بی کی فراہمی چیر پرسن کا اعزازی معاوضۃ جو 10 ہزار روپئے ہے ۔ اس میں اضافہ کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ چیف منسٹر نے ان مطالبات پر غور کے بعد صفائی مزدوروں کے تقررات اور ضروری فنڈز کی اجرائی کا تیقن دیا اور مشورہ دیا کہ بلدیہ کی آمدنی میں اضافہ کے اقدامات کریں۔