مواضعات میں ترقیاتی کاموں کیلئے راہ ہموار

کریم نگر۔/11جون، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے دیہی مقامات پر معرض التواء ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا راستہ صاف ہوچکا ہے، اب ضلع کے مواضعات کے لئے بہتر دنوں کی شروعات ہونے کی توقعات پوری ہوجائیں گی۔ پنچایتوں کے چناؤ کے بعد قریب ایک سال ہونے کو آرہا تھا لیکن کسی بھی قسم کے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے سرپنچ مایوس تھے۔ اب کچھ تاخیر سے ہی سہی سرپنچوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے کہ انہیں درکار فنڈس یعنی معرض التواء کاموں کیلئے بقایا جات کے ساتھ تمام ضروری توجہ طلب کاموں کی تکمیل کیلئے اور سرپنچوں کی ماہانہ اعزازی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے حکومت نے احکامات کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔ ضلع میں 1207 پنچایتوں کے لئے40 کروڑ 67لاکھ 74ہزار2سو روپئے جاری کرچکی ہے۔ سال گزشتہ پنچایتوں کے چناؤ کے بعد سے اتنی بڑی بھاری رقم کی اجرائی پہلی مرتبہ ہے۔ ریاست کی تقسیم کے بعد2جون کو تلنگانہ ریاست کے قیام کے ساتھ نہ صرف پنچایتوں کو جاری کئے

جانے والے فنڈز بلکہ درکار تمام ملتوی کاموں کے ساتھ مزید ترقیاتی کاموں کے سلسلے کو جاری رکھے جانے کیلئے فنڈز کی فراخدلی سے اجرائی دیہی مقامات کی ترقی کی شروعات ہوچکی ہے۔ تاحال کروڑہا روپئے کے بقایا جات تھے صاف صفائی کے کاموں میں بھی رکاوٹیں پیدا ہوچکی تھیں۔ ضلع میں1207 پنچایتوں کو حکومت کی جانب سے جس قسم کے فنڈز آنے تھے اس کی اجرائی ہوچکی ہے۔13ویں فینانس کمیشن کی جانب سے اس طرح کروڑہا روپئے کی رقم کی اجرائی سے پنچایتوں میں اب فنڈز کی قلت نہیں ہوگی۔ اپریل اور مئی کی گرانٹ کے تحت1875400 پیشہ ورانہ ٹیکس کے تحت 6896400 ریسرچ فنڈز کے تحت 10407600 جاری کئے گئے ہیں۔ اس طرح 13ویں مالی فینانس کمیشن سال 2013-14 مالی سال پنچایتوں کو ملنے والی جملہ رقم 176380600 بھی سربراہ کی گئی ہے۔ فی الحال موجودہ اجرائی مالی سال 2014-15 کے13ویں فینانس کمیشن فنڈز 194097100 کی اجرائی کے ساتھ مالی سال2014-15 سے 1647600بھی سربراہ کرچکی ہے۔ حکومت اپریل اور مئی کی سرپنچوں کی اعزازی تنخواہ 641100 روپئے بھی ضلع کے لئے جاری کرچکی ہے۔