مواضعاتی علاقوں میں تلگودیشم پارٹی کی رکنیت سازی مہم

جڑچرلہ ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں آج صبح 10 بجے دن سابقہ رکن اسمبلی مسٹر ایرہ شیکھر نے اخباری نمائندوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ جڑچرلہ حلقہ اسمبلی کے مختلف دیہاتوں و مواضعات میں تلگودیشم پارٹی کی جانب سے رکنیت سازی مہم کا آغاز شروع کررہی ہے ۔ مڑجل ، بالانگر ، نواب پیٹ ،گنگاپور ، لنگم پیٹ دیہاتوں میں رکنیت سازی مہم کا آغاز آج سے ہوگا رکنیت سازی مہم میں حصہ لینے والے عوام کیلئے فی کس 100 روپئے مقرر کی ہے جس میں 2 لاکھ روپیوں کا پارٹی کی جانب سے انشورنس کروایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ پچاس ہزار روپئے میڈیکل کلائم فراہم کی گئی ہے سال گزشتہ بھی رکنیت سازی مہم چلا کر تلگودیشم پارٹی عوام میں کافی مقبول ہوچکی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ سے بھی اس مرتبہ تلگودیشم پارٹی رکنیت سازی مہم بڑے پیمانے پر رکنیت بناکر ریاست میں جڑچرلہ کا نام روشن کرنے کا عزم کیا ہے اس موقع پر سابقہ سرپنچ پی پنٹیا ، حفیظ الرحمن ، جہانگیر ، خواجہ امتیاز الدین اظہر ، محمد حفیظ ، سرینو ، رمیش و دیگر تلگودیشم پارٹی کے ارکان موجود تھے ۔