منی گرام ۔ ویزمین فوریکس ساجھیدار گاہکوں کے لیے سہولت

15 مئی تا 31 اگست روزانہ ڈرا ، ایک خوش نصیب گاہک کو دو گنی رقم
ممبئی ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بین الاقوامی سطح پر رقومات منتقلی کرنے والے عالمی ادارہ ’ منی گرام ‘ نے ہندوستان میں سرکردہ کیش پے آوٹ ایجنٹ ویزمین فوریکس لمیٹیڈ کے ساتھ حکمت عملی کی ساجھیداری شروع کی ہے ۔ جس کے تحت منی گرام کو ملک بھر میں نقدی کی ادائیات اور رقومات کی منتقلی کے نٹ ورک میں زبردست توسیع ہوگی ۔ اس کے علاوہ منی گرام نے اپنے گاہکوں کے لیے بیرونی ممالک میں اپنے عزیزوں سے رقومات کے حصول کے لیے ایک نئی پیشکش بھی کی ہے ۔ 15 مئی تا 31 اگست کیرالا ، اترپردیش ، بہار اور تلنگانہ ریاستوں میں روزانہ ایک ڈرا جیتنے والے خوش قسمت کا انتخاب کیا جائے گا ۔ جس کے مطابق منتخب خوش نصیب گاہک کو منی گرام کے ذریعہ ملنے والی رقم کے مقابلے دوگنی رقم ادا کی جائے گی ۔ اس ضمن میں زیادہ سے زیادہ رقم 700 امریکی ڈالر ہوگی اور اس پر بھی شرائط لاگو رہیں گی ۔ ہند اور برصغیر میں منی گرام کے سربراہ شیشگیری ملیا ( سکیش ) نے کہا کہ ویزمین فوریکس کے ساتھ حکمت عملی کی ساجھیداری کا شکریہ کہ اس سے رقومات کی منتقلی کے لیے ہماری خدمات بالخصوص اترپردیش ، بہار ، تلنگانہ ، پنجاب ، گجرات ، ٹاملناڈو اور کیرالا میں مزید مقامات تک وسعت اختیار کریں گے ۔ آنے والے عیدین و تہواروں کے دوران ہمارے ہندوستانی برادریوں میں مزید خوشیاں لانے کے لیے ہم نے اپنے ایجنٹ مکانات تک اپنے گاہکوں کے لیے خصوصی ترویج شروع کی ہے ۔ عالمی بینک کے مطابق بیرونی ممالک سے رقومات کی آمد کے معاملہ میں ہندوستان 2016 میں 62.7 ارب امریکی ڈالر سالانہ کے ساتھ دنیا بھر میں سرفہرست ہے جس کو متحدہ عرب امارات سے 13.7 ارب امریکی ڈالر ، امریکہ سے 11.7 ارب امریکی ڈالر مملکت سعودی عرب سے 11.2 ارب امریکی ڈالر اپنے عزیزوں کو بھیجائے گئے تھے ۔ منیجنگ ڈائرکٹر ویزمین فوریکس کارتکیان بالا سبرامنیم نے کہا کہ یہ وصولیات ہندوستانی مجموعی گھریلو پیداوار کا 3.3 فیصد حصہ تھیں ۔ چنانچہ منی گرام کے ساتھ رفاقت کے لیے ہندوستان بھر میں عوام کو زیادہ سے زیادہ مقامات تک بیرونی ممالک وصول ہونے والی رقومات جلد اور موثر انداز میں پہونچائی جاسکیں گی ۔۔