جگتیال۔/27فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال چنتہ کنٹہ تالاب کو منی ٹینک بینڈ بنانے کیلئے 2.95کروڑ فنڈس کی منظوری اور ریلوے لائین کو نظام آباد سے جوڑنے کیلئے مرکزی حکومت نے 70کروڑ کی منظوری پر حلقہ جگتیال کی عوام اور ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر آبپاشی اور رکن پارلیمان نظام آباد کی کامیاب نمائندگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر ایم سنجے کمار حلقہ ٹی آر ایس انچارج نے صحافیوں کی پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جگتیال کے جنتہ کنٹہ تالاب کی ترقی کیلئے رکن پارلیمان کویتا نے ریاستی وزیر سے فنڈس کی منظوری کیلئے نمائندگی کی تھی جس پر ریاستی وزیر نے 2.92 کروڑ روپئے منظور کئے اور کویتا نے ریلوے لائین کو نظام آباد سے مربوط کرنے کیلئے مرکز سے نمائندگی پر مرکز سے 70کروڑ روپیوں کی منظوری عمل میں آئی جو اب تک کے فنڈس یعنی یو پی اے حکومت سے بھی زیادہ فنڈس کی منظوری ہے۔ انہوں نے رکن اسمبلی جگتیال کانگریس سینئر قائد ٹی جیون ریڈی کی جانب سے ریاستی وزیر کے ٹی آر پر سرسلہ میں کئے گئے ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینئر قائد کی زبان سے اس طرح کے الفاظ زیب نہیں دیتے۔ تین وزارتیں رکھنے والے کے ٹی آر پر سرسلہ میں تین مکانات نہ بنانے کے الزام پر انہوں نے کہا کہ پانچ سال قبل کانگریس حکومت میں شہر جگتیال کے غریب عوام کیلئے اربن ہاؤزنگ کالونی میں پانچ ہزار مکانات تعمیر کرنے کے بلند بانگ دعوے کہاں گئے جہاں پر 400مکانات تعمیر نہیں کئے اور وہاں پر40 افراد آباد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تعمیر ہوئی ٹی آر ایس حکومت اپنے انتخابی منشور میں جو وعدہ کیا ہے ڈبل بیڈروم کا جس کیلئے منصوبہ بناتے ہوئے ہر منڈل میں 400مکانات کیلئے اقدامات جاری ہیں اور حلقہ میں بہت جلد ٹی آر ایس حکومت تین مکانات نہیں تین ہزار مکانات تعمیر کرے گی برسوں سے جگتیال کی ترقی میں صرف ایک روٹری کلب میونسپل پارک ہے جبکہ نئے پارک کی تعمیر کیلئے دھرو کیمپ میں منظوری دی گئی ہے وہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔ ٹی آر ایس حکومت اتنے کم عرصہ میں مختلف ترقیاتی کام انجام دی ہے جس کو دیکھ کر وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جگتیال میں مثالی ترقی ہورہی ہے بہت جلد ضلع کا موقف حاصل کرنے والا ہے۔ حلقہ جگتیال کیلئے 67سی سی روڈس کی تعمیر کیلئے 5لاکھ روپیوں کے حساب سے پہلی قسط کے طور پر 3کروڑ روپیوں کی اجرائی عمل میں آئی اور جگتیال ایریا ہاسپٹل جو ناکافی ہوگیا ہے اس کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس ٹاؤن پریسیڈنٹ دیویندر نائیک، رمنیا، دامودھر راو، وینو، جنید اور دیگر موجود تھے۔