منگیتر کی موت پر دلبرداشتہ لڑکی کی خود کشی

حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) منگیتر کی سڑک حادثہ میں موت سے دلبرادشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ بالا نگر پولیس حدود میں یہ واقع پیش آیا ۔ 27 سالہ پرمیلا نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ تماپور علاقہ کے ساکن ایلایا کی بیٹی پرمیلا کی منگنی گذشتہ ہفتہ 14 اگست کو پربھاکر نامی شخص سے ہوئی تھی جو 18 اگست کو سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا تھا ۔ اس سے پرمیلا دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیں مصروف تحقیقات ہے ۔