منڈل پریشد یلاریڈی پیٹ کا سہ ماہی اجلاس

گمبھی راؤ پیٹ /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 20 اکٹوبر کو منڈل پریشد یلاریڈی پیٹ کا سہ ماہی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ یہ بات یم پی ڈی او مشتاق علی نے اخباری نمائندوں کو بتلائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سہ ماہی اجلاس میں ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ، پنچایت راج ، تارک راما راؤ شرکت کریں گے ۔ ایم پی ڈی او مشتاق علی نے تمام ایم پی ٹی سی اور عہدیداروں سے شرکت کی اپیل کی ۔