منڈل پریشد کوہیر کے اجلاس کا انعقاد

کوہیر ۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل پرجاپریشد کا سہ ماہی اجلاس شریمتی جے انیتا کوہیر منڈل صدرنشین کی زیرصدارت دفتر منڈل ڈیولپمنٹ پر منعقد ہوا جیسے ہی اجلاس کا آغاز ہوا کانگریس پارٹی اور تلگودیشم پارٹی اراکین نے اجلاس میں زبردست ہنگامہ شروع کرتے ہوئے صدرنشین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکمران جماعت کے اراکین کو ہی اہمیت دیتے ہوئے زیادہ بجٹ منظور کیا ہے۔ نائب صدرنشین شیخ جاوید نے صدرنشین سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ 18.90 لاکھ روپئے کا بجٹ کس کو دیا اور کہاں پر خرچ کیا جارہا ہے۔ ترتیب وار اجلاس کو بتایا جائے، جس پر صدرنشین نے بالکل خاموشی اختیار کرلی۔ وہ کچھ کہنے سے خاصر نظر آرہی تھیں۔ ٹی وجیہ اماں ایم بی ٹی سی پرسا پلی نے اجلاس میں زبردست ہنگامہ کرنے صدرنشین کی کرسی تک پہنچ گئے اور صدرنشین سے مطالبہ کیا ہیکہ منڈل بجٹ پر ایم پی ٹی سی کو برابر دیا جائے تاکہ اپنے علاقوں میں ترقیاتی کام انجام دے سکے۔ محمد اشرف علی کوآپشن ممبر نے بھی اجلاس میں زبردست احتجاج کرتے ہوئے عام بجٹ کا حساب جب بتایا نہیں جاتا

اس وقت اجلاس کو بائیکاٹ کیا جائے۔ کوہیر تحصیلدار فرحین شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ کوہیر منڈل میں 14496 فوڈ سیکوریٹی کارڈس منظور کئے جاچکے ہیں جس کے تحت یکم ؍ جنری سے ہر شخص کو 6 کیلو چاول ایک روپیہ کیلو دیا جائے گا۔ ہر گاؤں سرپنچوں اور ایم پی ٹی سی اس پروگرام میں شرکت کرنے خواہش کی۔ اس کے علاوہ محمد صابر حسین آر ڈبلیو ایس انجینئر نے اجلاس میں بتایا کہ کوہیر منڈل میں 7.50 منظور کئے گئے ہیں۔ کوہیر، ماچر ریڈی پلی، خانہ پور، کوہلی وغیرہ میں سنگل فیس پمپ شیٹ اور پمپ لائن کیلئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ مسٹر انت رام پنچایت انجینئر نے اجلاس کو بتایا کہ 5 لاکھ روپئے سی سی سڑکوں اور 5.40 لاکھ روپئے ڈرینج کیلئے خرچ کئے جائیں گے۔ مابقی دیگر سرکاری عہدیداروں کو اجلاس میں بات چیت کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ تمام منڈل سطح عہدیادر اور اراکین منڈل پریشد سرپنچوں نے کوہیر منڈل پولیس اسٹیشن کی افتتاحی تقریب شرکت کرنے کیلئے چلے گئے۔ اس موقع پر محمد عبدالقدیر مائناریٹی سرپنچ عرشیہ کلیم کوہیر سرپنچ ملک ارجن وینکٹاپور سرپنچ اور رام داس دیگوال سرپنچ منڈل سطح کے سرکاری عہدیدار موجود تھے۔