سدی پیٹ۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل پریشد پرائمری اسکول اردو میڈیم پرشانت نگر سدی پیٹ میں ’’یوم خود مختار‘‘ منایا گیا۔ صدر مدرس محمد عبدالسلیم کی صدارت میں اور زیر نگرانی عائشہ سلطانہ مددگار معلمہ ، انیسہ فردوس اورعائشہ کاکول مددگار معلمات منایا گیا۔ صدر مدرس کا کردار شاریہ، اساتذہ کا کردار تانیہ نسیم، ناز فاطمہ اور سمیہ نے ادا کیا۔ ڈی ای او کا کردار محمد عدنان، ایم ای او کا رول عرفانہ بیگم نے ادا کیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد حبیب الدین ( موظف مدرس ) ، محمد یوسف نامہ نگار، سید عبدالواجد، سید عبدالحمید نے شرکت کی، عائشہ سلطانہ نے شکریہ ادا کیا۔