منڈل پریشد فرخ نگر کا کل جنرل باڈی اجلاس

شادنگر 17/( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فرخنگر ( شادنگر ) منڈل پرجا پریشد ایم پی ڈی او افسر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 19/ فبروری بروز منگل صبح 10 بجے احاطہ بلاک آفس میں واقع میٹنگ ہال میں جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوگا انہوں نے اپنے صحافتی بیان میں تمام گرام پنچایتوں کے سرپنچوں۔ایم پی ٹی سی ارکان۔ زیڈ پی ٹی سی۔کواپشن ممبر۔ اور تمام محکمہ جات کے سرکاری عہدیدار مقررہ وقت پر حاضر ہونے کی اپیل کی۔جنرل باڈی اجلاس میں رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے اجلاس میں مختلف عوامی مسائل اور دیہی علاقوں کی ترقی کے علاوہ دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔