نظام آباد:29؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی نے تحصیلداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے سادہ بیعہ نامہ درخواستوں کی یکسوئی میں ضلع نظام آباد کارکردگی انتہائی سست ہے لہذا 31 ؍ ڈسمبر تک تکمیل کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع جوائنٹ کلکٹر نے منڈل آفسوں میں داخل کردہ کسانوں اور قول دار کسانوں کی جانب سے داخل کردہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کریں اور قول دار کے شناختی کارڈ کی بھی تفصیلات حاصل کریں ۔ اور ضلع میں واقع سرکاری اراضی ، چرائی انڈومنٹ اور انعام کی جائیدادوں کی بھی تفصیلات حاصل کریں ۔ قبل از داخل کئے گئے درخواستوں کا بھی جائزہ لینے اور قولدار شناختی کارڈ کے بارے میں بھی رپورٹ پیش کریں کیاش لیس معاملات کیلئے انجام دئیے جانے والے معاملات پر اقدامات کرنے ، ارزاں فروش کی دکانات میں کیاش لیس معاملات کو انجام دینے اور بینکوں پر بینک کے عہدیداروں کو تعینات کرتے ہوئے آدھار سے مربوط کرنے ہر روز کم از کم 200تا 300 افراد کے آدھار کارڈ مربوط کرنے کی ہدایت دی ۔ ویڈیو کانفرنس میں ڈی آر او پدماکر ، کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجودتھے۔