منچریال میں طلبہ یونین کا اجلاس

منچریال /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) این ایس یو آئی طلباء یونین کا ایک روزہ ضلعی اجلاس 4 مئی صبح 10 بجے ایف سی اے کمیونٹی ہال منچریال میں منعقسد ہو رہا ہے ۔ یہ بات ضلع صدر این ایس یو آئی مسٹر آر سرینواس نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے طلباء کے خلاف اپنائی جارہی پالیسیوں سے کس طرح نمٹا جائے ۔ مفصل تبادلہ خیال ہوگا اور اتفاق رائے سے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کو قطعیت دی جائے گی ۔ اس اجلاس میں سابق ایم پی مسٹر جی وویک اور سابق رکنا سمبلی منچریال مسٹر جی اروند ریڈی بھی شرکت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے طلباء تنظیموں این ایس یو آئی سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔