باکو۔24 جون (سیاست ڈاٹ کام ) منوج کمار ریو اولمپک گیمز میں کوالیفائی کرنے والے دوسرے ہندوستانی باکسر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز آئبا ورلڈ اولمپک کوالیفائنگ ٹورنمنٹ کی 64کلو گرام زمرے کے کوارٹر فائنل میچ میں تاجکستان کے رقیمووف شیو کاتزون کو 3-0 سے شکست دے کر حاصل کیا۔
میتھیوز کا کپتانی چھوڑنے پر غور
کولمبو۔24 جون (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کپتان اینجلو میتھیوز نے ونڈے اور ٹسٹ میں قیادت پر مزید توجہ دینے کی خاطر ٹوئنٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی موزوں اور ان سے اچھا کپتان موجود ہے تو پھر وہ اس سلسلے میں سلیکٹرز سے بات چیت کریں گے۔