نئی دہلی۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے قائدین اور کارکنوں نے سگنیچر برج کے افتتاح کے دوران پارٹی صدر منوج تیواری کو مبینہ طور پر دھمکی دینے پر عام آدمی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کو دہلی میں احتجاجی مظاہرے کئے اور نندناگری میں دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کو سیاہ پرچم دکھائے۔ دہلی بی جے پی کے قائدین نے کہا کہ کئی احتجاجیوں کو چیف منسٹر کی قیام گاہ کی سمت مارچ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس کی جانب گھندگیرم اکھاڑہ کے قریب حراست میں لیا گیا۔ دہلی بی جے پی کے قائدین اور ورکرس نندناگری میں کجریوال کو سیاہ پرچم دکھائے اور ان کے خلاف نعرے بلند کئے، جہاں وہ ایک سرکاری تقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے۔ بی جے پی کے جنرل سیکریٹری راجیش بھاٹیہ نے کہا کہ سگنیچر برج کے افتتاح کے موقع پر دہلی کے عوام نے عام آدمی پارٹی کی غنڈہ گردی کو دیکھی ہے۔ دہلی بی جے پی یونٹ کے صدر منوج تیواری پر ایم ایل اے امان اللہ خاں نے حملہ کیا اور برا برتاؤ کیا جس کی وجہ تمام پارٹی ورکرس نے احتجاج کیا۔