منموہن سنگھ خاموش تو مودی مہا خاموش وزیر اعظم :ڈگ وجئے سنگھ

جموں 25 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ڈگ وجئے سنگھ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر منموہن سنگھ خاموش وزیر اعظم تھے تو وہ (مودی ) مہا خاموش ہیں۔ جب وہ ٹوئیٹر پر بار بار تحریریں شائع کرتے ہیں تو ’’للت مودی تنازعہ پر ‘‘ خاموش کیوں ہیں ۔ انہوں نے کالے دھن کے بارے میں بھی خاموشی اختیار کرلی ہے اور پاکستان اور چین کے بارے میں حساس مسائل پر بھی بالکل خاموش ہیں۔ وہ صرف یوگا جانتے ہیں اور باقی سب بھول چکے ہیں۔