امیتھی ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق فوجی سربراہ اور غازی آباد سے بی جے پی امیدوار وی کے سنگھ نے منموہن سنگھ حکومت پر گزشتہ 10 سال کے دوران فوج کو کمزور بنادینے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے امیتھی میں سمرتی ایرانی کیلئے انتخابی مہم چلاتے ہوئے کہا کہ ایسی کئی خامیاں ہے جن کا سابق فوجی سربراہ ہونے کی وجہ سے وہ انکشاف نہیں کرسکتے ۔ لیکن یہ بات ضرور ہے کہ منموہن سنگھ حکومت نے فوج کی بہتری پر توجہ نہیں دی بلکہ اسے کمزور بنادیا ۔
اتر پردیش میں ایس پی اور کانگریس کا صفایا ہوجائیگا : امیت شاہ
وارناسی 24 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مدی کے قریبی رفیق کار امیت شاہ نے آج ادعا کیا کہ ان کی پارٹی بی جے پی اتر پردیش میں کانگریس اور سماجوادی پارٹی کا صافیا کردیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مودی کی لہر ہے جو سونامی کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے ۔ امیت شاہ اتر پردیش میں بی جے پی کے انچارچ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وارناسی میں مودی کا موقف اچھا ہے اور اس بات میں کوئی شک باقی نہیں رہ گیا ہے کہ مرکز میں نریندر مودی کی قیادت میں حکومت تشکیل دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اترپردیش میں مودی کی صرف لہر تھی اور اب ان کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد یہ لہر ایک سونامی کی شکل اختیار کرلیگی ۔ یہ لہر اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی اور کانگریس کا صفایا کردیگی اور ا س کا اثر بہار اور دوسری ریاستوں میں بھی ہوگا ۔