منموہن سنگھ ، مودی سے ہزار درجہ بہتر وزیراعظم: کجریوال

نئی دہلی 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کے طور پر نریندر مودی کے مقابل منموہن سنگھ ہزار درجہ بہتر رہے ، چیف منسٹر دہلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے آج یہ بات کہی۔ وہ 2011ء میں یو پی اے حکومت کے خلاف زبردست مخالف رشوت خوری مہم کے کلیدی لیڈر تھے۔ کجریوال نے منموہن سنگھ کو اچھا شخص قرار دیتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر سنگھ نے ہی ہندوستان کو 2008 ء میں بروقت سلسلہ وار اقدامات کے ذریعہ عالمی معاشی انحطاط سے بچایا۔ کجریوال نے پی ٹی آئی کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ تعلیم یافتہ ہیں اور ماہر معاشیات بھی۔