منشیات کی سعودی عرب کو اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ریاض ، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام سے تعلق رکھنے والے منشیات مافیا کی بحرین کے راستے ڈرگس کی بھاری مقدار سعودی عرب کو منتقل کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ شام کے مافیا نے منشیات کی 22 ملین سے زیادہ ٹکیاں مالیتی زائد از ایک ارب، 38 ملین،21 ہزار 790 ریال سعودی عرب منتقل کرنے کی کوشش کی تھی ۔ پولیس نے اس میں ملوث پانچ سعودی اور ایک بحرینی کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔