منشیات کا ریاکٹ بے نقاب

نائیجریائی باشندہ گرفتار ، ایکسائز انفورسمنٹ کی کارروائی
حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر میں منشیات کے ایک اور ریاکٹ کو ایکسائز انفورسمنٹ نے بے نقاب کردیا ۔ سکندرآباد کے علاقہ میں خصوصی کارروائی کے دوران ایکسائز انفورسمنٹ کی خصوصی ٹیم نے ایک نائجیریائی باشندہ کو گرفتار کرلیا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بائبل بازرا اور گوشالہ کے درمیان علاقہ میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی اس کارروائی میں 30 سالہ ویسٹن کسان ویز کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے اسکے قبضہ سے 15 گرام کوکین کو ضبط کرلیا اور اس کے علاوہ 2 سیل فون کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے ۔ جس کی تحقیقات جاری ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بنگلور سے یہ شخص نٹ ورک چلا رہا تھا ۔ جبکہ اس ریاکٹ کا اصل سرغنہ ڈیویڈ مفرور بتایا گیا ہے ۔ نائجیرین اسوسی ایشن بنگلور کا صدر بھی رہ چکا ہے ۔ تعلیم حاصل کرنے کیلئے نائجیئریا سے بنگلور آنے والے غریب نوجوانوں کو یہ شخص نشانہ بنایا کرتا ہے اور ان کی مدد سے بنگلور کے علاوہ گوا اور حیدرآباد میں منشیات کا کاروبار کر رہا تھا ۔ ایکسائز پولیس نے گرفتار شخص کو مشیرآباد پولیس کے حوالے کردیا ۔