حیدرآباد /25 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں منشیات کے ایک بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا گیا ۔ نارکو ٹسٹ کنٹرول بیورو ( این سی بی ) کی مشترکہ کارروائی سے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کیا گیا ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر زور مسٹر تفسیر اقبال نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً ایک کیلو ہیروین کو ضبط کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں ایک فروخت کرنے والا اور ایک خریدار بتایا گیا ہے ۔ ستیا نارائنا نامی شخص یہ ہیروئین ( منشیات ) ایسو نامی شخص سے حاصل کر رہا تھا ۔ تاہم دونوں نے منشیات کی اسمگلنگ کیلئے ایل بی نگر کا علاقہ منتخب کیا اور ایک سوپر مارکٹ کے قریب ڈیلنگ ہو رہی تھی کہ پولیس نے انہیں دبوچ لیا ۔ ایسو کا تعلق فوجی ویٹرو وجئے واڑہ سے بتایا گیا ہے ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ ایک بڑے ریاکٹ کے شبہات پائے جاتے ہیں اور منشیات کی دستیابی کس مقام سے ہوئی اور کہاں سے اس نشیلی شئے کو لایا اور فروخت کیا جارہا ہے ۔ پولیس اس کا پتہ چلانے میں مصروف و تحقیقات ہے ۔ ایک کیلو ہیروئین کی قیمت تقریباً ایک کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے ۔