یہ میک اَپ ہر طرح کی جلد کیلئے موزوں ہے۔ خاص طور پر حساس جلد کی حامل خواتین جنہیں کیل مہاسوں کی شکایت ہے ان کیلئے یہ بہترین ہے۔ منرل میک اپ کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ یہ میک اپ قدرتی اجزاء کو پیس کر بنایا جاتا ہے اور دوسری کاسمیٹکس کے مقابلے میں ہلکا ہوتا ہے۔
کچھ خواتین کو فاؤنڈیشن لگانے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ جیسے انہوںنے چہرے پر ماسک لگایا ۔خواتین کیلئے لیکویڈ منرل فاؤنڈیشن بہترین ہے۔ یہ میک اپ ہر طرح کی جلد کیلئے موزوں ہے۔ یہ ہلکے وزن کی کاسمیٹکس ہوتی ہیں اس لئے چہرے پر بھاری پن محسوس ہوتا ہے اورنہ ہی جھریاں وغیرہ نمایاں ہوتی ہیں۔ منرل میک اپ میں شامل زنک آکسائیڈ سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس میں شامل دیگر معدنیات مثلاً میگنیشم اور المونیم وغیرہ جلد کو قدرتی طور پر جوان، خوبصورت اور لچکدار رکھتی ہیں۔ آئرن آکسائیڈ منرل کاسمیٹکس ہوتی ہیں، لیکویڈیا پاؤڈر دونوں اقسام میں دستیاب ہیں۔ خالص معدنیات کے استعمال کی وجہ سے ان کی کوالٹی بھی بہتر ہوتی ہے اور اسی لحاظ سے قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے۔