حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر سی سی ایس پولیس نے منادر میں سرقہ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 26 لاکھ مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیشورم پولیس اور سی سی ایس ایل بی نگر نے ایک کارروائی کے دوران 54 سالہ سارنگی اور 40 سالہ سنجیولو کو گرفتار کرلیا جو ایل بی نگر علاقہ کے ساکنان بتائے گئے ہیں ۔ سارنگی سابق میں الکٹرک ٹرانسفارمر اور کیبل تاروں کا سرقہ کرتا تھا ۔ اس نے نظام آباد ، نلگنڈہ ، میدک ، محبوب نگر اور رنگاریڈی ضلع میں وارداتیں انجام دی اور اس کا ساتھی بھی مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے ۔ یہ دونوں عادی ساراقین ٹرانسفارمر اور کیبل تاروں کے علاوہ اب منادر میں اشیاء کا سرقہ کر رہے تھے اور کئی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ 30 سال کے عرصہ سے یہ عادی مجرمین سرقہ کی وارداتیں انجام دے رہے تھے اور اس عرصہ میں تقریباً 300 وارداتیں انجام دی ۔ سال 2013 میں جیل سے رہائی کے بعد سارنگی نے 78 وارداتیں انجام دی جو پولیس کو شدت سے مطلوب تھا ۔ پولیس نے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا ۔