حیدرآباد ۔ /16 ڈسمبر (سیاست نیوز) بہادر پورہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو مقامی مندروں میں موبائیل فون کے سرقے کررہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ ونائک ریڈی کو بہادر پورہ کے ڈیٹکٹیو سب انسپکٹر ٹی مدھو نے شبہ کی بنیاد پر حراست میں لیکر تفتیش کی ۔ جس میں معلوم ہوا ہے کہ /30 نومبر کو این ایم گوڑہ کشن باغ علاقہ میں ایاپا بھکتوں کے کئی موبائیل فونس کا سرقہ ونائک ریڈی نے کیا تھا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے شبہ کی بنیاد پر سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ موبائیل برآمد کرلئے ۔