گلبرگہ ۔/3ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الند تعلقہ کے گائوں دھوترا گائوں میں ویریشورا مندر کا قفل توڑ کر چوروں نے اندر رکھے ہوئی چاندی کی مورتیوںکا سرقہ کرلیا ۔ ان مورتیوںکی مالیت 2.30لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ یہ واقع یکم دسمبر کو رات دیر گئے پیش آیا ہے۔ نمبرگہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ سارقین کی گرفتاری کے لئے وسیع جال بچھا دیا گیا ہے۔
مادیگا طبقہ کا احتجاج
اوٹکور۔/3ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مادیگا پوراٹا سمیتی کے ذمہ دار کرشنا مادیگا کو گرفتار کرنے پر اوٹکور میں راستہ روکو احتجاج منظم کرتے ہوئے سرکاری اور نیم سرکاری مدارس کے طلباء کی کلاسیس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مدارس کو چھوڑتے ہوئے بند منایا گیا۔ اس موقع پر اوٹکور کے مادیگا پوراٹا سمیتی کے صدر شیکھر، سریکانت، راجو، ودیا ساگر موجود تھے۔
اوٹکور میں معذورین کی ریالی
اوٹکور۔/3ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور میں آج یوم اپاہج کے موقع پر ایک ریالی منظم کرتے ہوئے اوٹکور کے اہم شاہراہوں سے ریالی نکالی گئی۔ اس موقع پر جوائنٹ سکریٹری تنطیم اپاہج جناب عبدالعزیز خان، بابا، شنکر اور دیپ کمار، ونود کے علاوہ اوٹکور منڈل سے تعلق رکھنے والے اپاہج افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر اپاہجوں کے دیرینہ مسائل سے حکومت کو واقف کرایا گیا۔