یلاریڈی /21 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دھوپ کی شدت اور ناکافی بارش کے سبب منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے ساتھ ساتھ میدک ضلع میں منجیرا کے گذرنے والے علاقے سے ہزاروں ایکڑ اراضی کو کسانوں نے دھان کی کاشت کر رہے ہیں ۔ اس ندی پر آس لگاکر ناگی ریڈی پیٹ منڈل میں تقریباً دو ہزار ایکڑ سے زائد پر کسانوں نے کاشت کی ہے ۔ لیکن ندی میں قطآب نہ ہونے پر فصلیں ہاتھ آنا محال لگتا ہے ۔ آنکھوں کے سامنے تیار ہو رہی ہے فصلوں کو بچانے کیلئے نت نئے کوششیں کر رہے ہیں ۔ ندی میں برے بڑے کھڑے بناکر اس میں موٹروں کے ذریعہ آب نکالنے لگیں ہیں ۔ یہ سلسلہ بھی اب باقی نہ رہا کیونکہ زیر زمین آب بھی خشک ہوچکا ہے ۔ منجیرا ندی کی آغوش سے پانی تو خالی ہوچکا ہے ۔ پھر بھی کسانوں کی کوششیں پانی کیہلئے اب بھی کہیں کہیں جاری ہے ۔ کئی کسان تو باولیاں کھدوانے کیلئے خاص رقم صرف کر رہے ہیں ۔ پھر بھی کسانوں کو مایوسی کا سامنا ہے ۔ کسانوں کو شدید صدمہ ہو رہا ہے ۔ مقامی بزرگ عوام کا کہنا ہے کہ گذرے 40 سال میں منجیرا ندی کا اس طرح خشک ہونا پہلی مرتبہ ہے ۔ اس سے پہلے اس قدر کبھی اس کے آغوش شے آب خالی نہ ہوا ۔ اس سال منیجرا نے تو کسانوں کو اشک بہانے پر مبجور کر دیا ہے ۔ ابھی سے آبی ذخائر کا حال رہا تو آنے والے جون 2016 تک پانی کے کیا کیا رنگ رہیں گے ۔ سوچ کر عوام میں تشویش ضرور پائی جاتی ہے ۔ قدرتی نعمتوں میں اس قدر کمی پر بھی زممین پر اس کے بند سے باز نہیں آتے انسان خود اپنی زندگی کا دائرہ تنگ کر رہا ہے ۔ کاش اسے اپنی طرز زندگی پر نظر کی فرصت ہوگی تو آسمانی نعمتوں میں ایسی کٹوتی نہ ہوتی ۔