منجوکمار کو ریسلنگ میں برونز میڈل

نئی دہلی ۔4 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) فن لینڈ میں رواں جونیر ورلڈ ریسلنگ چمپیئن شپ میں ہندوستانی ریسلر منجوکماری نے یوکرین کی حریف لونا پروکوپنیک کو 2-0 سے شکست دیکر برونز میڈل حاصل کیا ہے۔ دریں اثناء 44 کلوگرام زمرے میں دیویہ تومر ، 51 کلوگرام زمرے میں نندنی سلوکھے اور 67 کلوگرام زمرے میں پوجا دیوی میڈل مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کرپائیں۔ فاتح کماری 59 کلوگرام زمرے میں میڈل مہم کا کامیاب آغاز کیا تھا۔

نیوزی لینڈ اوپن میں ہندوستانی مہم کا اختتام
آکلینڈ ۔4 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ اوپن میں ہندوستانی مہم کا خاتمہ ہوگیا جیسا کہ قومی کھلاڑی ایچ ایس پرونائے اور سوربھ ورما کو کوارٹر فائنل مقابلوں میں شکست ہوگئی۔ گرانڈ پری گولڈ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں پرونائے کو لین یو سین کیخلاف 10-21 ، 22-20 ، 21-23 سے شکست ہوئی جبکہ قومی چمپیئن ورما کو ہانگ کانگ کے لی چوک کیخلاف 19-21، 16-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔