بنگلورو۔زعفرانی پارٹی کو شرمند ہ کرنے والی پرانے تصوئیریں جس میں سابق چیف منسٹر جگدیش شیٹر اور پارٹی کے دیگر سینئر قائدین میسور کے حکمران کا لباس زیب تک کئی ہوئے ہیں سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہی ہیں اور ٹیپو سلطان کے موضوع پرنئی بحث کا سبب بھی بنا ہوا ہے۔
ان وائیرل تصوئیروں میں پانچ سال قبل بی جے پی کے دو قائدین اپنے سر پر انگریزوں کے خلاف اعلان جنگ کرنے والے ٹیپوسلطان شہید کی پگڑی پہنے ہوئے ہاتھ میں تلوار تھامے تصوئیرکشی کررہے ہیں ۔
نیوز 18کے مطابق مذکورہ تصوئیریں ایک ایسے وقت وائیر ل ہورہی ہیں جب بی جے پی دوبارہ ٹیپوسلطان شہید جینتی منانے کے خلاف بحث کررہی ہے۔
اس کے علاوہ بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یدویورپا کی سال2012میں لے گئی تصوئیرجس میں وہ ٹیپوسلطان شہید کا حالیہ اپنائے ہوئے سر پر پگڑے اورہاتھ میں تلوار تھامے تصوئیر وں میں دیکھے جاسکتے ہیں۔
کرناٹک کے کانگریس لیڈر نے کہاکہ مذکورہ تصوئیریں بھگوا پارٹی کی منافقت ظاہر کرتی ہیں۔نومبر10کے روز حکومت کرناٹک سرکاری طور پر ٹیپو سلطان شہید کے یوم پیدائش کا جشن منانے کی تیاری کررہی ہے۔
You must be logged in to post a comment.