کولکتہ ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی پر تپس پال کا دفاع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر قائد سدھارتھ ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ صرف معذرت خواہی سے کوئی فائدہ نہیں، انہیں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کی عہدہ مستعفی ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ تپس پال کے دو ٹیپ منظر عام پر آچکے ہیں اور ممتا بنرجی اب بھی ان کا دفاع کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ترنمول کانگیرس کے غنڈوں کے لئے پارٹی کی یہی پالیسی ہے۔ صرف معذرت خواہی سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا، انہیں پارلیمنٹ کی نشست سے مستعفی ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کو ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنا چاہئے۔ ممتا بنرجی نے کل تپس پال کی نفرت انگیز تقریر کو بہت بڑی غلطی قرار دیا تھا تاہم اظہار حیرت بھی کیا تھا کہ کیا ممتا بنرجی اس کی سزا میں انہیں قتل کرنا چاہئے جو بھی ضروری اقدامات ہیں، کیا جاچکے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یہ ایک انفرادی بیان ہے۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ مَیں انہیں قتل کردوں، میں جو کچھ کرسکتی تھی ، پولیس کے ذریعہ کرچکی ہوں۔تپس پال نے کل سی پی آئی ایم کارکنوں کو اپنی مبینہ دھمکیوں اور ان کی خواتین کی عصمت ریزی کی دھمکیوں پر غیرمشروط معذرت خواہی کرلی ہے۔ پارٹی قائدین ان کے بیان پر پریشان ہیں۔ دیگر سیاسی پارٹیاں شدت سے مذمت کررہی ہیں۔