ممتا بنرجی اگلے ماہ چین کا دورہ کریں گی

کولکاتہ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کے اپنی ریاست میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے ایک تجارتی وفد کے ساتھ چین کا دورہ کرنے کی امید ہے ۔ریاستی سکریٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ محترمہ بنرجی ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے جون کے اواخر میں بیجنگ اور ہونان جانے والے تجارتی وفد کی قیادت کرسکتی ہیں۔ مرکز سے ریاستی حکومت کو چین کا دورہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے ۔گزشتہ تین برسوں میں وزیراعلی کا یہ پانچواں غیرملکی دورہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ سنگاپور، ڈھاکہ، لندن اور اٹلی ۔ جرمنی کا دورہ کر چکی ہیں۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران چینی حکومت کے نمائندوں نے مغربی بنگال کا کئی مرتبہ دورہ کیا ہے اور انہوں نے وزیراعلی کو چین کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔