ممتاز شاعر و ماہر اقبالیات حضرت مضطر مجاز کا انتقال

حیدرآباد /19 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ممتاز سخنور و ماہر اقبالیات حضرت مضطر مجاز کا آج انتقال ہوگیا ۔ وہ 84 برس کے تھے ۔ روزنامہ منصف کے ادبی صفحہ کے نگران تھے ۔ ان کی ادبی خدمات چھ دہوں پر محیط ہے ان کی شعری تصانیف میں موسم سنگ ، ایک سخن اور ایک زخم نہاں اور ( طلسم مجاز ) قابل ذکر ہیں ۔ اقبال کے فارسی کلام کا ترجمہ ان کے تخلیقی سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ان کے ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں غالب ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا تھا ۔ مضطر مجاز کے انتقال پر ڈاکٹر مجتبی حسین ، پروفیسر بیگ احساس نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ نماز جنازہ کل بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد میر مومن سعیدآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ اجالے شاہ سے متصل قبرستان میں ہوگی ۔ مزید تفصیلات کیلئے ان نمبرات پر بات کی جاسکتی ہے ۔ 8106739461/ 7729994515/ 04024072185۔