کولکتہ ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان مختلف مسائل پر جاری تعطل کے دوران چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت منعقد ہونے والے چیف منسٹرس کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔ یہ اجلاس نئے منصوبہ جاتی پیانل کے بارے میں غور و خوص کے لیے طلب کیا گیا ۔ منصوبہ بندی کمیشن کی جگہ ایک نیا پیانل بنایا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر کی پیشی نے وضاحت کی ہے کہ ممتا بنرجی کل دہلی روانہ نہیں ہورہی ہیں۔ چیف منسٹر کی جگہ وزیر فینانس امیت مترا کو اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ کیا جارہا ہے ۔ جو ریاستی حکومت کی جانب سے نمائندگی کریں گے ۔ بی جے پی نے ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے طلب کردہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے ان کا فیصلہ بدبختانہ ہے ۔ انہیں سیاسی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔ممتا بنرجی نے ایک بیان میں کہا کہ مرکز میں نریندر مودی حکومت سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہتری کیلئے تعمیری کام کرے تو اس کی مکمل تائید کی جاسکتی ہے ۔