ممتابنرجی کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات ‘ بردوان دھماکہ پر تبادلہ خیال

نئی دہلی 18 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور بردوان دھماکوں و دوسرے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ 30 منٹ کی اس ملاقات میں چیف منسٹر مغربی بنگال نے وزیر داخلہ کو ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سے واقف کروایا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ راج ناتھ سنگھ نے 2 اکٹوبر کو بردوان میں ہوئے بم دھماکہ کا مسئلہ اٹھایا اور ممتا بنرجی سے کہا کہ وہ ساری ریاست میں چوکسی میں اضافہ کردیں۔