کولکاتہ 20 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی 31 ماہ قدیم وزارت میں آج توسیع کی گئی اور چار نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے ۔ آج جن ارکان کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ان میں تپس رائے ‘ سوجیت بوس ‘ رتنا گھوش اور نرمل ماجھی شامل ہیں۔ انہیں گورنر مسٹر کے این ترپاٹھی نے راج بھون میں ممتابنرجی اور دوسرے کابینی وزرا کی موجودگی میںمنسٹر آف اسٹیٹ کی حیثیت سے حلف دلایا ۔ کہا گیا ہے کہ مسٹر تپس رائے کو منسٹر آف اسٹیٹ منصوبہ بندی و پارلیمانی امور آزادانہ چارچ کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ مسٹر سوجیت بوس منسٹر آف اسٹیٹ فائر سروسیس آزادانہ چارچ ہونگے ۔ رتنا گھوش چھوٹی و اوسط صنعتوں کی وزیر مملکت ہونگی جبکہ نرمل ماجھی کو منسٹر آف اسٹیٹ لیبر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ وزارت میں توسیع کے بعد ان نئے وزرا کے قلمدانوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ معمولی رد و بدل میںمنسٹر آف اسٹیٹ صحت چندریما بھٹا چاریہ کو ہاوزنگ محکمہ کا آزادانہ چارچ دیا گیا ہے ۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی ممتابنرجی زیر قیادت حکومت کی یہ دوسری معیاد ہے ۔ 2016 میں بھی ترنمول کانگریس نے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی ۔