ممبئی کے مسلم نوجوان عبداللہ خاں کو سالانہ سوا کروڑ روپے کی نوکری 

ممبئی : جب قسمت ساتھ دیتی ہے تو تنگدست بھی بادشاہ بن جاتے ہیں ۔ اسی طرح کا ممبئی کا رہنے والا ایک نوجوان جس کانام عبد اللہ خان بتایا جاتا ہے اگر چہ کہ عبد اللہ خان آئی ٹی آئی کے امتحان بھلے ہی کامیاب نہ ہوئے ہوں لیکن انہیں ایک ایسی نوکری مل گئی ہے جس کی خواہش کوئی بھی آئی ٹی آئی ٹاپر کرتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عبداللہ خان کو سرچ انجن گوگل کے لندن کے دفتر میں نوکری مل گئی ہے ۔ ان کی تنخواہ ہندوستانی کرنسی کے مطابق ایک کروڑ بیس لاکھ روپے سالانہ ہے۔ جبکہ آئی ٹی آئی انجینئر کی سالانہ تنخواہ عام طور پر ۴؍ لاکھ روپے ہوتی ہے ۔ عبداللہ خان ممبئی کے ایل آر تیواری انجینئرنگ کالج کے طالب علم ہیں ۔ گوگل نے انہیں آن لائن انٹرویو کے لئے دعوت دی تھی ۔

آن لائن انٹرویو میں کامیابی کے بعد فائنل انٹرویو کیلئے عبداللہ کو لندن مدعو کیاگیا ۔ عبداللہ بی ای کمپیوٹر سائنس کے آخری سال کے طالبعلم ہیں ۔ گوگل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پروگرامنگ سائٹ پر عبداللہ خان کا پروفائل دیکھا گیاہے ۔ عبداللہ نے کہا کہ جب انہو ں نے پروگرامنگ سائٹ پر مقابلہ میں حصہ لیا تو وہ اس طرح کی پیش کش کی امید نہیں کئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم تھا ہی نہیں کہ گوگل اس طرح کی پروفائل پر بھی نظر رکھتا ہے ۔

انہوں نے صرف تفریح کے لئے اس مقابلہ میں حصہ لئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ خان ۱۲؍ جماعت تک سعودی عرب میں تعلیم حاصل کئے ہیں اور آگے کی تعلیم انہوں نے ممبئی میں شروع کی ۔