ممبئی کے خلاف اپنی ساکھ بچانے آج اترے گا بنگلور

ممبئی۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) رائزنگ پنے سپرجائنٹس کے ہاتھوں شرمناک شکست کھاکر آئی پی ایل 10 کے پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی رائل چیلنجرس بنگلور کی ٹیم پیر کو ممبئی انڈینس کے خلاف ٹورنامنٹ میں اپنی ساکھ بچانے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔رائزنگ پنے سپرجائنٹس کے خلاف ہفتہ کو ہوئے میچ سے پہلے بنگلور کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے اپنے سارے میچ جیتنے تھے ۔رائزنگ پنے سپرجائنٹس کے خلاف ملی 61 رن کی کراری شکست نے وراٹ کوہلی کی کپتانی والی بنگلور کو ٹورنامنٹ کے پلے آف سے مکمل طور باہر کر دیا۔ بنگلور کو 10 میچوں میں ساتویں ہار کا منہ دیکھنا پڑا اور وہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کی سب سے خراب ٹیم بن گئی ہے ۔کرس گیل، اے بی ڈیولیرس اور کپتان وراٹ کوہلی کے طور پر دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک بیٹسمنوں کے باوجود بنگلور کی ٹیم گزشتہ تین مقابلوں میں آل آؤٹ ہونے سے بچ گئی۔ رائزنگ پنے سپرجائنٹس کے خلاف کپتان وراٹ کوہلی (55) کے علاوہ اور کوئی بلے باز دہائی کے ہندسے کو بھی نہیں چھو سکا۔وہ تو بھلا ہو وراٹ کا جنہوں نے 48 گیندوں پر 55 رن میں چار چوکے اور ایک چھکے کی بدولت بنگلور کا اسکور 50 کے پار تک پہنچا یا ورنہ لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں ہی 49 رنز پر ڈھیر ہونے والی بنگلور دوبارہ 50 کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ پاتی۔بنگلور کو ممبئی کے بعد پانچ مئی کو کنگز الیون پنجاب سے بنگلور میں، 7 مئی کو کولکتہ نائٹ رائڈرس سے بنگلور میں اور 14 مئی کو دہلی ڈئیر ڈیولس کے خلاف دہلی میں کھیلنا ہے اور یہ سارے میچ بنگلور کیلئے ابھی صرف رسمی ہی ہیں ۔وہیں دوسری طرف ٹورنامنٹ میں اب تک 9 میچوں میں 7 جیت حاصل کر چکی ممبئی انڈینس کی ٹیم خراب دور سے گزر رہی بنگلور کو شکست دے کر پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست جگہ حاصل کرنا چاہے گا۔