ممبئی نے کھاتہ کھولا، پنجاب کو پہلی شکست

ممبئی ، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ انڈین پریمیر لیگ میں ڈیفنڈنگ چمپینس ممبئی انڈینس نے پوائنٹس ٹیبل میں آج یہاں آخرکار اپنا کھاتہ کھولا جب انھیں کنگس الیون پنجاب کے خلاف 5 وکٹس سے کامیابی ملی۔ روہت شرما زیر قیادت ٹیم کو اس فتح کیلئے آئی پی ایل 7 کی یو اے ای سے وطن واپسی تک انتظار کرنا پڑا۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں جارج بیلی نے ٹاس جیتا اور پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 168/5 کا معقول اسکور کھڑا کیا ، گلن میکسویل نے 45 اور وردھیمان ساہا نے 59* کا حصہ ادا کیا۔ ممبئی نے پانچ گیندیں قبل 170/5 پر جیت حاصل کرلی۔ روہت نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے جبکہ چدمبرم گوتم 33، کوری اینڈرسن 35 پر آؤٹ ہوئے۔ کیرن پولارڈ (28*) نے جیت کا چھکا لگایا۔ ادتیہ تارے 16 پر دیگر ناٹ آؤٹ بیٹسمن رہے۔