ممبئی اورپونے پہلی کامیابی کیلئے کوشاں

ممبئی17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )انڈین سوپر لیگ کا مقابلہ ممبئی سٹی فٹ بال کلب اور فٹ بال کلب پونے سٹی کے درمیان کھیلا جارہا ہے اور یہ مقابلہ مہاراشٹرا سوپر لیگ میں تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ دونوں ٹیموں کو فٹ بال ٹورنمنٹ کے اپنے افتتاحی مقابلے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی تاہم پونے کو بیرونی طرز پر کھیلے گئے مقابلے میں دہلی ڈیناموس کے خلاف مقابلہ بغیر گول کے ختم کرنے کی وجہ سے ایک نشان ملا۔