تروینینتاپورم:مشہور ملیالم اداکار کو پیر کی شام میں کیرالا کی اداکارہ کے اغوا کیس میں سازش کرنے کے الزام کے تحت گرفتار کرلیاگیا۔قبل ازیں اصل خاطی سنیل اور وگیش کو اداکارہ کا اغوا اور بدسلوکی واقعے میں ثبوت حاصل کرنے کے لئے کوئبمتور‘ ٹاملناڈو لایاگیا۔ایسا اس وقت ہوا جب ایرنکولم ضلع کی الووا عدالت نے مذکورہ دونوں ملزمین کی ایک ر وز قبل مارچ 5تک عدالتی تحویل میں بھیج دیاتھا
۔بعدازاں عدالت نے انہیں نوروز کے لئے پولیس تحویل میں بھیجنے کا معزز عدالت نے حکم دیا۔اصل خاطیوں کی پولیس تحویل کے بعد پولیس نے کہاکہ وہ چاہتی ہے کہ اداکارہ کے ساتھی ہراسانی اور اغوا معاملے میں سازش کی پہلو سے بھی جانچ کی جائے۔پولیس نے کہاکہ مزید شواہد جس میں موبائیل فون جس سے مبینہ طور پر اداکارہ کی تصوئیر نکالی گئی اور سیم کارڈ جو ملزمین نے استعمال کیاتھا کو بھی ضبط کرلیاگیا ہے۔اداکارہ کو مبینہ قیدی بناکر رکھنے اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے بعد اقدام عصمت ریزی کا ایک کیس درج کیاگیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیاتھا جب اداکارہ شوٹنگ کے بعد واپس ہورہی تھی۔پولیس کے مطابق اداکارہ کو چار گھنٹوں تک کار میں محروس رکھا ‘ جس کے بعد انہیں ان کے گھر کے قریب 10:30کے قریب چھوڑدیاگیاتھا۔