بیدر /18 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر بیدر کے نہرو اسٹیڈیم میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے جشن یوم آزادی پروگرام شاندار پیمانے پر منعقد کیا گیا ۔ ریاستی وزیر کنڑا لکچر اور بیدر ضلع انچارج شریمتی اوما شری نے رسم پرچم کشائی انجام دی اور پریڈ کی سلامی لی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے بتایا کہ ملک کو آزادی دلانے کیلئے کئے گئے احتجاج میں ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کا تحفہ بھی شامل ہے ۔ ہندوستان پوری دنیا میں ثقافتی طور پر اہم مقام حاصل کرچکا ہے ۔ کئی مذاہب طبقات و زبان اور ثقافت کے عوام کو متحد کرکے اتحاد کے ذریعہ پوری دنیا میں ہندوستان ایک بڑا جمہوری ملک کی حیثیت سے اُبھرکر آیا ہے ۔ ملک کی آزادی میں مہاتما گاندھی جی سردار ولبھ بھائی پٹیل ، پنڈت جواہر لال نہرو ، سبھاش چندر بوس ، مولانا ابوالکلام آزاد دوسروں نے اہم کردار ادا کیا ۔ ضلع انچارج وزیر نے بتایا کہ ضلع بیدر کی ترقی کیلئے مختلف محکمہ جات کی جانب سے پروگرامس پر عمل آوری کی جائے گی ۔ بیدر بلدیہ کی جانب سے شہر بیدر کو پاک صاف شہر میں تبدیل کرنے ترجیح دی جارہی ہے ۔ ضلع پنچایت کی گئی بلڈ۔گ تعمیر کرنے اقدامات کرکے حکومت کو تجویز پیش کی گئی ہے ۔ علاقہ حیدرآباد کرناٹک کی عوام کو خصوصی موقف کا درجہ دینے دستور کی دفعہ 371(J) کے مطابق موصول ہوئی راستوں میں 7060 اہلیت سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ہیں ۔ 2014 میں ہوئی غیر موسمی بارش سے فصلوں کو جو نقصان ہوا ہے کسانوں میں معاوضہ تقسیم کرنے 37.24 کروڑ روپئے امداد جاری کی گئی ہے ۔ تقریب کی صدارت رکن اسمبلی بیدر مسٹر گرپادپانا کمارپلی نے کی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر سپرنٹنڈ۔ٹ آف پولیس بیدر سدھیر کمار ریڈی چیف ایکزیکیٹیو آفیسر ضلع پنچایت بیدر مسٹر اجول کمار گھوش ، فارماسسٹ رینج آفیسر مسٹر سنیل پٹوار اور ضلع سطح کے تمام عہدیدار موجود تھے ۔