نظام آباد :11؍اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر ضلع کانگریس مسٹر طاہر بن حمدان نے بتایا کہ راجیو سدجیوتی یاترا 14؍ اگست کو نظام آباد ضلع میں داخل ہورہی ہے اور اس کا پرتپاک خیر مقدم کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں مسٹر طاہر بن حمدان آج ضلع کانگریس بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 23سال قبل آنجہانی راجیو گاندھی نے قومی سالمیت کی برقراری کیلئے جان کی قربانی دیتے ہوئے اس ملک کو مستحکم رکھا تھا ان کی قربانی کی یاد کو تازہ کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے سری پیرم بدور سے نئی دہلی تک یاترا نکالی جارہی ہے یہ یاترا کا آغاز 9؍ اگست کو سری پیرم بدور سے شروع کیا تھا اور یہ یاترا 14؍اگست کو نظام آباد کے سرحد کاماریڈی حلقہ کو پہنچنے پر اس کا شاندار خیر مقدم کیا جائیگا اور کاماریڈی سے ہوتے ہوئے نظام آباد، نرمل کیلئے روانہ ہوجائے گی۔ مسٹر طاہر بن حمدان نے کہا کہ آنجہانی راجیو گاندھی نے قومی یکجہتی کی برقراری کیلئے اس ملک کو قربانی دیتے ہوئے ملک کے تحفظ کیلئے جان کی قربانی دے چکے ہیں اور ان کی قربانیوں سے عوام کو واقف کروانے اور ملک کی سلامتی کیلئے کانگریس ہمیشہ کوشاں ہے اسی کے تحت یہ یاترا نکالی جارہی ہے۔ مسٹر طاہر بن حمدان نے بی جے پی کے صدر امت شاہ کی جانب سے کانگریس کے خاتمہ کیلئے کی گئی بیان بازی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اس ملک کیلئے کئی قربانیاں دی چکے ہیں اور کانگریس کا وجود قربانیوں پر برقرار ہے ۔ امت شاہ کو گجرات سے شہر بدر کیا گیا تو جو شخص کو شہر بدر کیا گیا ہے یہ شخص کانگریس کو کیا ملک سے بے دخل کریگا۔ کانگریس کا وجود آبادی سے 60سال قبل سے ہے اور اس ملک کی آزادی کیلئے کانگریس کے رہنمائوں
نے کئی قربانیاں دیتے ہوئے ملک کو آزاد کرانے میں اہم رول ادا کیاملک کی آزادی میں امت شاہ کا کیا رول ہے کہے کر استفسار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی فرقہ پرست جماعت ہے ملک کی عوام کو گمراہ کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا اور اقتدار پر آنے کے بعد عوام کو پھر ایک مرتبہ گمراہ کرتے ہوئے کانگریس کو ملک سے بے دخل کرنے کی ناپاک عزائم کی تکمیل نہیں ہوگی۔ راجیو گاندھی نے دستور میں ترمیم کرتے ہوئے گرام پنچایتوں کو راست فنڈس فراہم کیا کے علاوہ نوجوانوں کو روزگار کے موقع فراہم کیا اس موقع پر کانگریس قائدین میسالا سدھاکر، تروپتی ریڈی، سمیر احمد، شرد کے علاوہ پانڈو رنگا رائو و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔