ملک پیٹ اور بورا بنڈہ میں ٹرین حادثات ، دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی (سیاست نیوز) ملک پیٹ اور بورا بنڈہ کے علاقوں میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 40 سالہ کشن راؤ جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ، روڈ نمبر 4 کرمن گھاٹ علاقہ کا ساکن تھا۔ وہ کل رات دیر گئے ملک پیٹ اور کاچی گوڑہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 31 سالہ دیورا جو نمبولی اڈہ علاقہ کا ساکن تھا، پیشہ سے خانگی ملازم تھا۔ وہ کل رات بورا بنڈہ اور ملک پیٹ کے درمیان ریلوے لائین کو عبو کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔