ملک سلمان اور عمران خان کی خشوگی خاندان سے ملاقات

ریاض ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ملک سلمان اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مقتول صحافی و مصنف جمال خشوگی کے ارکان خاندان سے آج سعودی عرب میں ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی تھے۔ بعدازاں انہوں نے خشوگی خاندان کے ارکان کو سعودی صحافی کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔ خشوگی سعودی نژاد لیکن امریکی شہری ہے اور وہ خودساختہ جلاوطنی کی زندگی 2017ء سے گذار رہا تھا۔