ورنگل میں ٹی آر ایس کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے مولانا یوسف زاہد کی اپیل
ورنگل /26 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل کے پرکاش ریڈی پیٹ ہنمکنڈہ میں کل 27 اپریل کو منعقد شدنی ٹی آر ایس کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے مولانا محمد یوسف زاہد مظاہری چیرمین کھادی اینڈ ویلیج بورڈ انڈسٹریز ریاست تلنگانہ نے اپیل کی ۔ سٹی فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں تلنگانہ علماء کونسل اور ایل بی نگر ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا یوسف زاہد نے کہا کہ 12 فیصد تحفظات کا اعلان کرکے ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بہت بڑا کام کیا ہے ۔ جس کو مثال ملک بھر میں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی کی فلاح و بہبود کیلئے چیف منسٹر ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ اقلیتوں کیلئے شادی مبارک اسکیم کے تحت اب 75 ہزار روپئے دئے جائیں گے ۔ موذن ، آئمہ اکرام کوعزایہ دیا جانا ، غریب بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ایڈیشنل اسکولس کا قیام ، علاوہ اس انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی ترقی ملک بھر میں مثالی ہے ۔ صرف تین سال کے اندر ریاست شاندار ترقی کر رہی ہے ۔ دیگر ریاستیں آج نلگنڈہ کی فلاحی اسکیمات سے متاثر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریاست تلنگانہ کے ہر غریب خاندان کی فلاح اور ترقی چاہتے ہیں ۔ تمام طبقات کی ترقی چیف منسٹر کا نصب العین ہے ۔ انہوں نے رمضان کے مقدس ماہ میں افطار پارٹی کے علاوہ غریب خاندانوں میں ملبوسات کی تقسیم ، مساجد کی آہک پاشی ، درگاہوں کے اطراف صاف صفائی کے کاموں کی انجام دہی کے علاوہ کرسمس کے موقع پر غریب خاندان کو ملبوسات کے علاوہ دسہرہ تہوار کے موقع پر ، بتکماں کیلئے ریاست حکومت کروڑہا روپئے خرچ کر رہی ہے ۔ ریاست کے چیف منسٹر نے اقلیتوں کے بجٹ میں مثالی اضافہ بجٹ دیا ہے ۔ جو سابقہ حکومت نے نہیں کیا ۔ مشن کاکتیہ ، مشن بھاگیرتا سے ریاست کے گھر گھر میں پانی سربراہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ علاوہ اس مولانا محمد یوسف زاہد نے کہا کہ چیف منسٹر سے مطالبہ کیا جائے گا کہ ڈبل بیڈروم میں مسلمانوں کو 12 فیصد کوٹہ الاٹ کیا جائے اور موذن ، ائمہ اکرام کے مشاہرہ میں اضافہ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے روزگار افراد کیلئے چھوٹے چھوٹے کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے کاروبار کرنے کیلئے کھادی اینڈ ویلیج بورڈ کے پاس کئی ایک اسکیمات ہیں ۔ مولانا محمد یوسف زاہد چیرمین کھادی اینڈ ویلیج بورڈ نے کہا کہ روزگار لگانے کیلئے کھادی بورڈ کی جانب سے ایک لاکھ تا 25 لاکھ تک کا لون فراہم کیا جاتا ہے ۔ آخر میں مولانا نے ریاست تلنگانہ کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ ورنگل کے پرکاش ریڈی پیٹ ہنمکنڈہ میں منعقدہ ٹی آر ایس کے تاریخی جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس کو کامیاب بنائیں ۔ اس موقع پر ایل بی نگر مسلم ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل صدر محمد عبداللہ ، جنرل سکریٹری محمد اظہرالدین نائب صدر کے اعجاز احمد ، محمد حبیب الدین ، محمد عبداللہ بیگ ، محمد افان جوائنٹ سکریٹری محمد عبدالوحید ، سرور پاشاہ ، مولانا فصیح الدین قاسمی ، ڈاکٹر انیس صدیقی صدر شانتی سنگھم ، مولانا منور ، سید تاج احمد ، عبدالقدیر ، ادریس ، جمیل احمد ، محمد صادق اور دیگر موجود تھے ۔