ملک بھر میں تلنگانہ مثالی ریاست

منڈل کتہ پلی میں ہریتا ہارم پروگرام سے وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کا خطاب

کریم نگر /29 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہندوستان بھر میں تلنگانہ ریاست ہی واحد مثالی ریاست ہونے کی نشاندہی کرلی ہے ۔ یہ مشن بھگیرتا مشن کاکتیہ دیگر اور ترقیاتی شعبہ جات کی عمل آوری کی وجہ سے ہے کہہ کر وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے کہا ۔ منڈل کتہ پلی میں ایک انجینئیرنگ کالج میں ہریتا ہارم پروگرام کے سلسلے میں ایم ایل اے گنگولا کملاکر کے ساتھ مل کر شجرکاری میں حصہ لیا اور اس موقع پر مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھارت دیش میں ہر شعبہ جات میں ریاست تلنگانہ صف اول میں ہے کہا ۔ سابقہ حکمرانوں کے اقتدار میں برقی کی خلت سے کسانوں اور عوام کو جس قدر پریشانی اٹھانی پڑتی تھی اس پر اولین توجہ دیتے ہوئے تلنگانہ سی ایم کے سی آر نے گھریلو ضروریات اور زرعی ضروریات کیلئے 24 گھنٹے برقی سربراہی کے انتظامات کئے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ مشن کاکتیہ مشن بھیگریتا جیسی انقلابی پروگرام کی شروعات کرتے ہوئے ملک کی دیگر ریاستوں کیلئے مثال قائم کردی ۔ تلنگانہ میں ہر رہائش گاہ مکان کو نلوں کے ذریعہ سے پینے کے پانی کی سربراہی کا انتظام ہریتا ہارم شجرکاری پروگرام عمل میں لاتے ہوئے ہر طرف سرسبز ہی شادابی صحت بخش ماحول پیدا کرنے کی طرف قدم بڑھایا جارہا ہے ۔ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں کے آئی اے ایس عہدیدار تلنگانہ ریاست کا دورہ کرتے ہوئے یہاں کی روبہ عمل اسکیمات کا معائنہ کرکے کافی ستائش کر رہے ہیں ۔ طلباء کو چاہئے کہ آل انڈیا سرویس کی طرف توجہ مبذول کریں اور تلنگانہ کا نام فخر سے اونچا ہو اس طرح سے کامیابی حاصل کریں کہہ کر مشورہ دیا ۔ ملک کا شاندار مستقبل نوجوانوں اور آج کے طلباء کے کاندھوں پر ہے ۔ انہیں کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے ۔ فی الحال طلباء کو چاہئے کہ اپنی ساری توجہ اور محنت کسی اور طرف نہیں بلکہ صرف تعلیم کے حصول شاندار کامیابی کی طرف مبذول کریں کہا ۔ اس پروگرام میں حکومت وہپ کے ایشور ایم ایل اے گنگولا کملاکر آئی ڈی سی چیرمین اے شنکر ریڈی ایم ایل سی ٹی ایل راؤ ڈپٹی میر مجلس بلدیہ گوگیلا رمیش و دیگر عہدیداران شریک تھے ۔