ملکھیڑ شریف میں اعراس شریف

گلبرگہ /10 مارچ ( راست ) سید شاہ مقبول احمد قادری نے اطلاع دی ہے کہ اعراس شریف ملکھیڑ گلبرگہ شریف حضرت میراں سید شاہ خلیفتہ الرحمن قادریؒ کا 130 واں اور حضرت میراں سید شاہ نعمت اللہ قادری ؒکا دسواں عرس شریف 26 مارچ تا 29 مارچ مقرر ہے ۔ جملہ مراسم سجادہ نشین حضرت میراں سید شاہ مصطفی قادری انجام دیں گے ۔ 26 مارچ کو بعد عشاء حلقہ ذکر غسل شریف 27 مارچ بعد عشاء صندل شریف 28 مارچ کو بعد عشاء محفل چراغاں و سمینار ’’ فکر انسانیت ‘‘ بعد سمینار محفل سماع 29 مارچ کو بعد فجر تلاوت کلام چادرگل اور فاتحہ کا اہتمام ہوگا ۔ اعراس مبارک کی تیاریاں تیزی سے جاری ہے ۔