ملکھا سنگھ مشیگن میں ترنگا لہرائیں گے

چنڈی گڑھ ، 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افسانوی اتھلیٹ ملکھا سنگھ اس سال یوم آزادی پر مشیگن میں ترنگا لہرائیں گے جہاں ہندوستانی کمیونٹی ’فلائنگ سکھ‘ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کرے گی۔ 85 سالہ لجنڈ 2 اگسٹ سے امریکہ اور کناڈا کا ایک ماہ طویل دورہ شروع کررہے ہیں تاکہ وہاں مقیم ہندوستانی برادری کی جانب سے مختلف تقاریب میں حصہ لے سکیں۔
یوتھ ڈیولپمنٹ پر غوروخوض کیلئے سہ روزہ میٹ
نئی دہلی ، 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نوجوان کا روزگار اور فروغ امن میں نوجوان کا رول ایسے کئی مسائل میں شامل ہیں جن پر کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ میں غوروخوض ہونا ہے، جو آج یہاں شروع ہوئی۔ یہ تین روزہ کانفرنس کامن ویلتھ سکریٹریٹ طلب کررہا ہے اور میزبانی ہندوستانی حکومت کررہی ہے۔ وزارت کھیل کود نے کہا کہ سینئر عہدہ دار اور یوتھ قائدین متعلقہ پالیسیوں پر غوروخوض کریں گے۔